پاکستان کے اسپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی جنوبی افریقا کو کم رنز پر آؤٹ کرکے اچھا ٹارگٹ دیں۔
لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان علی نے کہا کہ کوشش کریں گے جنوبی افریقا کو جلد آؤٹ کرکے اچھی لیڈ لیں، پچ دیکھتے ہوئے ہم نے اچھا اسکور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کم سے کم رنز پر جنوبی افریقا کو آؤٹ کریں۔
نعمان علی نے کہا کہ کوشش کریں گے 100 سے زائد رنز کی برتری حاصل کرکے اچھا ٹارگٹ دیں۔
یہ پڑھیں: لاہور ٹیسٹ کا دوسرا روز، جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں پر 216 رنز بنالیے
واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں پر 216 رنز بنائے ہیں اور مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 162 رنز درکار ہیں۔
ڈی زورزی 81 اور متھوسوامی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان آغا اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، سلمان علی آغا اور امام الحق نے 93، 93 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شان مسعود 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے موتھو سوامی نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


