ڈھاکا (13 مئی 2026): پاکستانی اسپنر نے نعمان علی نے ایک ہی میچ میں نہ صرف ثقلین مشتاق اور دانش کنریا کو پیچھے چھوڑا بلکہ منفرد عالمی ریکارڈ بھی بنا لیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں لیف آرم اسپنر نعمان علی نے تین وکٹیں حاصل کر کے اپنی انٹرنیشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔
انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 22 ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا، جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
An important milestone for Noman Ali! 👏
He completes 1️⃣0️⃣0️⃣ Test wickets ✨#BANvPAK pic.twitter.com/ZepOndqnMX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنریا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے وکٹوں کی سنچری 23، 23 میچوں میں مکمل کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ یاسر شاہ کے پاس ہے، جنہوں نے 17 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا جب کہ سعید اجمل 19 میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔
دریں اثنا نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے معمر ترین بولر بھی بن گئے ہیں، جنہوں نے یہ اعزاز 39 سال اور 218 دن کی عمر میں حاصل کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


