منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

نعمان اعجاز کا معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک فوٹو شیئر کی جس میں وہ ایک ضعیف شخص کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

نعمان اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کا ایک شعر لکھا:

- Advertisement -

فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو، منظور ہونا چاہئے
جنگ ہو یا عشق ہو، بھرپور ہونا چاہئے

اس شعر کے ساتھ ہی نعمان اعجاز نے راحت اندوری کا نام لکھا اور ان کی مغفرت کی دعا کی، علاوہ ازیں انہوں نے لکھا کہ خود اعتمادی سے بہتر کوئی میک اپ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نامور بھارتی شاعر راحت اندوری رواں سال 11 اگست کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

راحت اندوری نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں نغمے لکھے، رواں سال کے اوائل میں ان کی نظم ’بلاتی ہے مگر جانے کا نہیں‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں