تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان نے اہلیان لیاری کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

کراچی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نو حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس لیاری سے عمران خان کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئے ہیں، ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے حاصل کئے۔

دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں اس نشست پر پی ٹی آئی کے شکور شاد کامیاب ہوئے تھے جن کا حال ہی میں استعفیٰ منظور کیا گیا تھا، قومی اسمبلی کے نو حلقوں پر ضمنی انتخاب پچیس ستمبر کو ہوگا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کی فوری معطلی کی استدعا مسترد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پرانتخاب کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ انتیس جولائی کو الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے موصول ہوئے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب،اعجازاحمد شاہ، جمیل احمدخان ،محمد اکرم چیمہ سمیت عبدالشکورشاد، شیریں مزاری اورشاندانہ گلزارخان کے استعفے منظور کئے گئے تھے۔

ان ارکان کے استفعے منظور ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے مذکورہ حلقوں سے خود انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -