ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے، وکیل

اشتہار

حیرت انگیز

عام انتخابات کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے سینیٹر اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم کچھ حلقوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے موکل کے کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے ہیں جب کہ اعجاز چوہدری کے بھتیجے اور تین ساتھیوں کو حراست میں لےلیا گیا۔

- Advertisement -

وکیل  کے مطابق اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی این اے 127 سے جمع کرانے تھے تاہم اس سے قبل ہی کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے۔

ڈسکہ میں پی ٹی آئی رہنما علی اسجد ملہی کے این اے 72 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے وکیل عثمان باگڑی ایڈووکیٹ کو پولیس نے حراست میں لے لیا جنہیں بعد ازاں وکلا نے مداخلت کرا کے چھڑا لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ این اے 72 کے لیے پولنگ افسر نے مبینہ طور پر علی اسجد ملہی کے کاغذات نامزدگی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

’صنم جاوید، مریم نواز کیخلاف الیکشن لڑیں گی‘

دوسری جانب جہلم سے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے این اے 60 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے آنے والے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فراز چوہدری متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں