جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

آئی سی سی کا پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، نعمان علی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے مہینے کے لیے پلیئرز آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے نعمان علی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، نعمان علی کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

افغانستان کے راشد خان اور جنوبی افریقہ کے سینوران متھوسامے بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے اکتوبر کے ماہ کے لیے ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

ویمنز پلیئرز آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولورٹ نامزد ہوئی ہیں، اس کے علاوہ بھارت کی سمرتھی مندھانہ اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ورنن فیلنڈر نے پاکستان کے اسپنر نعمان علی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ریڈ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ کے لیے رول ماڈل قرار دیا تھا۔

مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے ورنن فیلنڈر نے کہا کہ ہم تجربے کی بات کرتے ہیں لیکن تجربے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ میدان میں پرفارمنس نہیں دے سکتے، نعمان پاکستان کے لیے ایک بہترین رول ماڈل ہے۔

’کچھ سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی‘

انہوں نے کہا کہ وہ جس طرح سے پچھلے 18 مہینوں میں فارم میں آیا ہے، میرے خیال میں یہ اہم ہے جب آپ برصغیر میں کھیل رہے ہوں تو اس طرح کے اسپنر کو کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں