کراچی: سینیٹ کی سیٹ کیلئےایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
ذرائع صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ایف بی آر رپورٹ کے مطابق نجیب ہارون پر ٹیکس واجبات ہیں اور وہ کمپنی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے نجی بینک کے بھی قرض دار ہیں۔
سینیٹ انتخابات پنجاب سے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زلفی بخاری پر دہری شہریت رکھنے کا اعتراض عائد کیا گیا ہے، دہری شہریت کا حامل شخص سینٹ الیکشن کیلئےاہل نہیں، زلفی بخاری اشتہاری ہیں اور اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کی ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کے رہنما ناصر بٹ کے سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات منظور کر لیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا شکر گزار ہوں کہ مجھےسینیٹ کی نشست کیلئے نامزد کیا۔