پشاور: وزیر ایکسائز فخر جہان نے کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں افغانستان سے نہیں آرہی۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ نان کسٹم گاڑیاں سکھر اور اسلام آباد کے راستے کےپی پہنچائی جا رہی ہیں نان کسٹم گاڑیاں بلوچستان، سندھ، پنجاب، اسلام آباد سے کےپی داخل ہوتی ہیں۔
فخرجہان نے کہا کہ سوال یہ ہےکہ گاڑیاں کون اور کیسے صوبےتک پہنچا رہا ہے؟ ہمارے خلاف بیان دینے سے پہلےحقائق جاننا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف قوانین مزید سخت کرنےکیلئے ترمیم کر رہے ہیں محکمے کے اندر موجود کالی بھیڑوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، ہر ضلع میں نئے نارکاٹکس کنٹرول تھانے قائم کیے جا رہے ہیں۔
وزیرایکسائز کے مطابق یونیورسٹی میں نشے میں ملوث طالبعلم پروی سی اور ہاسٹل وارڈن بھی جوابدہ ہوں گے آئندہ منشیات کے ساتھ گرفتار افراد کو بحالی مراکز منتقل کیا جائے گا، محکمہ ایکسائزنئی پرسنل، ضلع اور تحصیل کے نام سے نمبرپلیٹس جاری کر رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


