اسلام آباد (13 دسمبر 2025): حکومت نے غیر لازمی ادویات کی مارکیٹ پرائسز چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نان اسینشل میڈیسن پرائس کی جانچ کے لیے مارکیٹ سروے ہو گا۔
ڈریپ ذرائع کے مطابق این ای میڈیسن پرائس چیک سروے آئندہ 2 ماہ میں ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں ڈی ریگولیٹڈ 400 ادویات کی قیمتوں کی پڑتال ہو گی، یہ سروے 6 شہروں میں ہو گا۔
مذکورہ شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور ملتان شامل ہیں، سروے میں میڈیسن پرائسز کی ڈی ریگولیشن کا آزادانہ جائزہ لیا جائے گا، اور ڈی ریگولیٹڈ این ای میڈیسن پرائسز میں رد و بدل چیک ہو گا۔ ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے میں ادویات کی حالیہ قیمتوں کا سابقہ سے موازنہ کیا جائے گا، اور ان کی فروخت اور دستیابی کی شرح جانچی جائے گی۔
اس مارکیٹ سروے کے لیے فنڈنگ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی فراہم کرے گی، جب کہ پوسٹ ڈی ریگولیشن میڈیسن پرائس چیک سروے نجی فرم کرے گی، سروے میں شہری و دیہی علاقوں کی فارمیسیوں، اسپتالوں، ڈسٹری بیوٹرز سے ڈیٹا لیا جائے گا۔
سردیوں میں ہونٹ کس وٹامن کی کمی سے پھٹتے ہیں؟ ماہرین نے آسان علاج بتا دیا
میڈیسن پرائس سروے ڈبلیو ایچ او کے وضع کردہ طریقہ کار کے تحت ہو گا، عالمی ادارہ صحت اور ڈریپ سروے رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ خیال ہے کہ 100 این ای میڈیسن پرائسز سروے رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال ہو چکی ہے، جو رواں سال اگست میں 6 شہروں میں ہوا تھا اور دیکھا گیا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں 25 فی صد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے فروری 2024 میں غیر لازمی ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کی تھیں۔ سروے کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ فروخت ہونے والی غیر لازمی ادویات کی قیمتوں میں ڈی ریگولیشن کے اثرات کا جائزہ لیا جائے، اس لیے ڈی ریگولیشن سے قبل ڈریپ کی مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمتوں سے موازنہ کیا جائے گا۔
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔


