پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس ! نان فائلرز کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے ٹیکس نیٹ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس کے بعد نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافہ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے، جن سے عام شہریوں کی جیب پر براہ راست اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نان فائلرز کیلئے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے، اس اقدام سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں : انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے ہوشیار، بڑی خبر آگئی

یہ اقدامات موجودہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں 200 ارب روپے کے ریونیو خسارے کو پورا کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر پہلے چھ ماہ کے ہدف سے پیچھے رہا، جہاں 3 ہزار 83 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ہزار 885 ارب روپے جمع ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز حال ہی میں آئی ایم ایف سے ہونے والی سٹاف لیول بات چیت میں شیئر کی گئیں اور حکومت نے منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم آئی ایم ایف کو ممکنہ ٹیکس اضافوں پر مشتمل ایک متبادل منصوبہ پیش کیا گیا ہے تاکہ قرض پروگرام کے ریونیو اہداف پورے کیے جا سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں