The news is by your side.

Advertisement

مختلف ادارے سول ایوی ایشن کے 20 ملین روپے کے نادہندہ

اسلام آباد: غیر ملکی ائیرلائینز، سفارت خانے، فلائنگ کلب اور آپریٹرز سول ایویشن اتھارٹی پاکستان کے 20 ملین روپے کے نادہندہ نکلے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ان تمام کمپنیوں کی جانب سے پیڈ ٹیکس چالان اور سرٹیفیکیٹ جمع نہیں کروائے گئے۔

ان اداروں نے مالی سال 20-2019 کے بلز کے ٹیکس پیمنٹ چالان بھی جمع نہیں کروائے ۔ ان کے زمہ واجب ادا رقم 20 ملین روپے ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر فنانس سی اے اے شاہد علی کی جانب سے متعلقہ نادہندہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں متعلقہ اداروں کو مالی سال 20-2019 کے ٹیکس پیمنٹ چالان جلد از جلد جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سال 2019کی کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی جس میں ادارے نے ریکارڈ ریوینیو حاصل کیا تھا، گزشتہ سال کی نسبت ادارے نے دو ارب روپے سے زائد بچت کی تھی۔

سی اے اے نے سال 2018 اور 2019 میں 89 ارب روپے ریوینیو حاصل کیا، اتھارٹی میں حاصل ہونے والے ریوینیو میں اخراجات 54ارب ہوئے34 ارب روپے بچت ہوئی۔

سی اے اے نے گزشتہ سال2017 اور2018 ایک سال میں78 ارب ریوینیو حاصل کیا اور اخراجات56 ارب روپے رہے، سی اے اے نے رواں سال حاصل ہونے والے ریکارڈ ریوینیو میں سے 7۔13 فیصد ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، گزشتہ سال کی نسبت سی اے اے نے امسال اخراجات میں بھی 2 ارب سے زائد بچت کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں