تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نون لیگ کی مشکلات میں اضافہ، جرمانے کا نوٹس

لاہور: گریٹر اقبال میں اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ایک کروڑ جرمانہ کا نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینے کے باوجود نون لیگ نے یہاں جلسہ کیا ، جس کی پاداش میں پی ڈی ایم قائدین کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جارہے ہیں اب مسلم لیگ (ن) کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے ایک کروڑ روپے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔پی ایچ اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ (ن) لیگ نے اجازت نہ ملنےکےب اوجود گریٹراقبال پارک میں جلسہ کیا، غیر قانونی طورکئے گئے جلسے کے نتیجے میں پارک میں پی ایچ اے کا بہت نقصان ہوا، غیرقانونی جلسے سےنقصان کا تخمینہ تقریبا ایک کروڑبنتاہے۔PDM's preparations for Minar-e-Pakistan jalsa in full swing

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نقصان پورا کرنےکےلیےجرمانہ جمع کروایاجائے، تین دن میں جرمانہ جمع نہ کروانےپر قانونی کارروائی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کرنیوالے کارکنوں نے مینار پاکستان گراؤنڈ کا حلیہ ہی بگاڑ ڈالا۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے مختلف مقامات پر لوہے کے جنگلے اکھاڑ ڈالے۔ بیشتر لائٹس بھی ٹوٹ گئیں جبکہ مہمانوں کے لئے لائے گئے صوفے بھی محفوظ نہ رہے۔ اسی طرح سینکڑوں کرسیاں غائب اور متعدد کو توڑ دیا گیا۔ پنڈال میں جگہ جگہ ڈسپوزیبل ڈبے اور ریپرز نے گراؤنڈ کو کوڑا دن میں تبدیل کر دیا تھا۔National Heritage Site Left Littered by PDM After Lahore Show - News 360ڈائریکٹر پی ایچ اے علی انور کے مطابق پارک کا بھاری نقصان ہوا ہے، کیٹرنگ انتظامیہ کہنا ہے کہ کارکن چھبیس سو کے قریب کرسیاں اٹھا کر لے گئے جبکہ تین سو سے زائد ٹوٹ چکی ہیں۔ جلسے کی وجہ سے کافی نقصان ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -