شیخ رشید سے الجھنے والا شخص ن لیگ کا اہم کارکن نکلا Who is Noor Awan
The news is by your side.

Advertisement

شیخ رشید سے الجھنے والا شخص ن لیگ کا اہم کارکن نکلا

اسلام آباد: پارلیمنٹ لارجز کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے جھگڑا کرنے والا شخص ملک نور اعوان ن لیگ جاپان کا صدر نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شیخ رشید سے بدتمیزی کرنے والے شخص کی شناخت نور اعوان کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

نور اعوان کی صدرِ پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر اہم لیگی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر موجود ہیں، ملزم نور اعوان کو نہال ہاشمی کی پیشیوں پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ملزم کی سینیٹر مشاہد اللہ اور مریم نواز کے ساتھ بھی تصاویر موجود ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

دوسری جانب صبح پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہونے والے واقعے کے بعد شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ راستہ روک کر بدتمیزی کرنے والا شخص لیگی گلو بٹ ہے اور وہ جاپان میں  ن لیگ کا صدر ہے۔

اسی سے متعلق: پارلیمنٹ کے باہرنامعلوم شخص کی شیخ رشید سے الجھنے کی کوشش

دوسری جانب شیخ رشید نے صبح ہونے والے واقعے کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کروادی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس واقعے سے قبل ٹیلی فون پر دھمکیاں دی گئیں اور آج سخت سیکیورٹی کے باوجود ملک نور نامی شخص پارلیمنٹ میں داخل ہوگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کے فوری احکامات دیے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوراعوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں