تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

نور حسن کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نور حسن کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکار نور حسن اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے نام‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اداکار نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک سین کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور حسن اور کومل میر ایک سین شوٹ کروا رہے ہیں اسی دوران انہیں کوئی ٹوک دیتا ہے۔

نور اور کومل کو سین کی شوٹنگ کے دوران جیسے ہی روکا جاتا ہے تو دونوں بے ساختہ مسکرانا شروع کردیتے ہیں۔

اداکار کو پھر کہا جاتا ہے کہ ’نور آپ اپنا کالر ٹھیک کرلیں، نور کہتے ہیں کہ آپ کو بڑی جلدی یاد آگیا، کہیں آپ میرا دھیان بٹانے کی کوشش تو نہیں کررہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor Hassan (@inoorhassan)

مداحوں کی جانب سے نور حسن کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل بے نام کی کہانی دو بہنوں عائزہ اور ایمل کے گرد گھومتی ہیں جو اپنے سوتیلے والد کے ساتھ رہ رہی ہیں، ان کے والد ان کے پیدا ہونے سے قبل ہی انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor Hassan (@inoorhassan)

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کومل میر، انوشے عباسی، وسیم عباس، شازیل شوکت، نادیہ حسین، بابر علی، نور حسن اور غنا علی شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل بے نام اے آر وائی ڈیجیٹل سے ہر شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -