The news is by your side.

Advertisement

موٹاپے کا شکار نور حسن تیزی سے روبہ صحت، ناکارہ ٹانگیں کام کرنے لگیں

لاہور: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر اسپتال منتقل کیے جانے والے 320 کلووزنی شہری نورحسن کی فزیو تھراپی کے بعد ٹانگوں میں حرکت شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف کی ہدایت کے بعد نور حسن کو تین روز قبل اُن کے گھر صادق آباد سے لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے اُن کا علاج شروع کردیا۔

ڈاکٹر معاذ نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ 320کلووزنی نورحسن کی فزیوتھراپی کی گئی جس کے بعد اُن ٹانگوں میں حرکت شروع ہوئی اور اب وہ اپنی دونوں ٹانگیں آسانی کے ساتھ ہلا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ ٹیسٹ باقی ہیں، جن کی رپورٹس کلیئر آنے کےبعد نور حسن کے آپریشن کا دن مختص کیا جائے گا اور پھر سرجری کر کے موٹاپا کم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: صادق آباد کے 320 کلو وزنی شخص کو لاہور منتقل کر دیا گیا

دوسری جانب نورحسن کا کہنا تھا کہ خود کوپہلےسےکافی بہترمحسوس کررہاہوں،  آرمی چیف کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ وہ میری صحت کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

واضح رہے کہ نور الحسن انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر ہیں، اور وہ دس سال سے بستر پر پڑے ہوئے تھے، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور حسن کی ویڈیو وائرل ہوئی تو آرمی چیف نے نوٹس لیا اور مریض کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں