تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نور مقدم قتل کیس میں‌ایک اور اہم پیشرفت

اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جو مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر کا مالی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی، جس کا نام تفتیشی فہرست میں شامل تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے بلا کر گرفتار کیا گیا، جان محمد ظاہرجعفر کے گھر بطور مالی روزانہ کا کام کرنے آتا تھا، وقوعہ کے روز بھی وہ گھر آیا اور کام کر کے چلا گیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جان محمد سے وقوعہ اور دیگر حوالوں سے تفتیش کی جائے گی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ظاہر جعفر کے گھر کے مالی پر وقوعہ چھپانے کا الزام ہے، واقعے کے بعد سے جان محمد پولیس سے رابطے میں نہیں آیا تھا۔

مزید پڑھیں: فرانزک رپورٹ : نور مقدم کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

واضح رہے کہ عید کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف سیون سے ایک سربریدہ لاش ملی تھی، جسے سابق سفیر شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے نام سے شناخت کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے نور کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا بعد ازاں اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مقتولہ کی موت دماغ کو آکسیجن سپلائی بند ہونے سے ہوئی، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات بھی پائے گئے، ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کیا، جس کے بعد پولیس نے تصدیق کی تھی کہ جرم کے وقت ملزم نشے میں نہیں تھا جبکہ دماغی طور پر بھی وہ بالکل صحت مند ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل  نور مقدم کيس کی فرانزک رپورٹ جاری ہوئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نور کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا ڈی اين اے اور فنگر پرنٹس نمونوں سے ميچ کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت : تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ملزم نے مقتولہ کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اُس پر بدترین تشدد کیا، قتل ميں استعمال چاقو پر ملزم ظاہرجعفر کے فنگر پرنٹس موجودہيں، مقتولہ نورمقدم کا پوسٹ مارٹم قتل سے 12گھنٹے بعد کياگيا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی ميں نظرآنيوالا شخص ملزم ظاہرجعفراورمقتولہ نورمقدم ہی ہيں۔

Comments

- Advertisement -