تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ، پاکستانی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کے کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ انصاف مل گیا لیکن ابھی طویل سفر طے کرنا ہے، امید ہے عدلیہ، ہماری پولیس اور ہمارے لوگ پاکستان کو لڑکیوں کے لیے محفوظ بنائیں گے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پھانسی کے بعد انصاف کا جشن منائیں گے جس میں سال لگ سکتے ہیں۔

اشنا شاہ نے مزید کہا کہ اگر میں نے کسی کو یرغمال بنایا، مار ڈالا اور میری والدہ کو اس کا پورا علم تھا اور اس نے میری مدد بھی کی تو وہ بھی پھانسی پر چڑھ جائے گی یا کم از کم اپنی زندگی جیل میں گزارے گی۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی گئی ہے، میں جانتا ہوں کہ ایک اپیل ہوگی، میں جانتا ہوں کہ اس کے والدین بری ہو گئے ہیں، میں جانتا ہوں کہ ہم حقیقی انصاف سے بہت دور ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ اس دنیا میں نور کو انصاف مل گیا۔

خیال رہے کہ سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے والدین کو عنایت جرم کے الزام سے بری کردیا۔

سیشن عدالت نے تھراپی ورکس کے ملزمان کو بری کرتے ہوئے شریک ملزمان جمیل اور جان محمد کو 10،10 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔

ظاہر جعفر کو قتل، اغوا، جرم چھپانے، حبس بے ویگر دفعات سمیت دفعہ 201، 364 ،342,176 ،109 ،302 کے تحت سزا سنائی گئی۔

Comments

- Advertisement -