تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نور مقدم کیس، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے خلاف محفوظ فیصلہ سنادیا

اے آر وائی نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستیں خارج کردی گئیں، آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی وضاحت جاری کرنے کے خلاف درخواست خارج کی گئی، تفتیشی افسر، جائے وقوعہ کا دورہ کرنے سے متعلق دوسری درخواست بھی خارج کردی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ موبائل نمبر کی اونر شپ معلوم کرنے سے متعلق تیسری درخواست بھی خارج کی گئی، آج فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مدعی کے وکیل اور پبلک پراسیکیوٹر نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی۔

ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے درخواستوں میں آئی جی تفتیشی افسر اور موبائل نمبر کی ملکیت معلوم کرنے سے متعلق دیگر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ۔

مدعی کے وکیل نے کہا کہ کیس کے اس مرحلے پر ایسی درخواست دائر کرنا صرف کیس لٹکانے کا بہانہ ہو سکتا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد نے 25 جنوری کو عدالتی سماعت کے بعد آفیشل ٹویٹر پر وضاحت دی جس پر عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ یہ وضاحت عدالتی کارروائی پر نہیں بلکہ میڈیا کی غلط رپورٹنگ پر وضاحت دی گئی۔

ملزم کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ زیر سماعت مقدمہ میں اگر میڈیا غلط رپورٹنگ کرتا تو کیا آئی جی وضاحت دے سکتا ہے؟جو نقشہ موقع بنایا ہے اس میں غلط چیزیں شامل کی گئی ہیں، نقشہ موقع میں گھر کے پیچھے رہائشی ایریا دکھایا گیا ہے جبکہ وہاں پر جا کر دیکھیں وہ جنگل ایریا ہے، عدالت کے پاس اختیار اور پاور ہے، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -