لاہور : سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی دوسری اہلیہ نے خرچے کیلئےفیملی کورٹ میں دعویٰ دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی دوسری بیوی اور آٹزم کا شکار بیٹی عدالت پہنچ گئی۔
نور الامین مینگل کی دوسری اہلیہ نے خرچے کیلئےفیملی کورٹ میں دعویٰ دائر کر دیا ، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نورالامین مینگل سے 2018 میں شادی اورپھر بچی کی پیدائش ہوئی ، بچی کی پیدائش پر پتہ چلا کہ وہ آٹزم کا شکار ہے۔
اہلیہ کا کہنا تھا کہ نورالامین مینگل نے 4سال پہلے اچانک چھوڑ دیا اور مڑ کرنہیں پوچھا ، عدالت نورالامین مینگل کو بیٹی اور بیوی کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نورالامین مینگل کو بیٹی کے مستقبل کیلئےمناسب رقم مختص کرنےکاحکم دے۔
فیملی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کو 26 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔