The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم کا استعفی دھرنے والوں کی خام خیالی ہے، نورالحق قادری

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کروڑوں ووٹ لینے والا وزیر اعظم مستعفی ہو جائے گا یہ دھرنے والوں کی خام خیالی ہے، ناموس رسالت کے حساس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک روایتی دینی جماعت نہیں ہے لیکن یہ بھی وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ تحریک انصاف دین دشمن یا دین بیزار جماعت بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے یہ توقع کرنا کہ وہ ختم نبوت کے قوانین میں کسی بھی قسم کی کوئی ترمیم کریں گے یا کوئی سمجھوتہ کریں گے محض خام خیالی ہے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اسلام فوبیا کو پیش کیا اور اسلام کے پیغام کو اجا گر کیا ان کی اس تقریر کو سراہنے کی بجائے اور تعریف کرنے کی بجائے اس پر تنقید کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مغرب میں بیٹھ کر واضح کیا کہ اسرائیل ایک جابر، قابض اور غاصب ریاست ہے اسے اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جاسکتا جب تک فلسطینوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں