اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے باوجود حج کے بہترین انتظامات کیے ہیں، روڈٹومکہ کی سہولت وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کانتیجہ ہے، حکومت نے حج ٹرانسپورٹ کی مد میں اکتیس ملین ڈالر کی بچت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے حاجی کیمپ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دور میں حج آپریشن میں مشکلات سامنےآئیں، کوششیں حجاج کرام کوآسانیاں اور سہولتیں فراہم کرناہے، تجربات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حج میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا لاہورمیں عازمین حج کیلئےایک ہی جگہ تمام انتظامات کیےگئے ہیں، مشکل معاشی حالات کے باعث حج اخراجات میں اضافہ ہوا، غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
رمضان میں17لاکھ پاکستانیوں نےعمرہ کی سعادت حاصل کی
وزیرمذہبی امور نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے لاہور سے پہلی حج پرواز کو خود رخصت کیا، ان کی کوشش سے ہی پاکستان کو روڈ ٹو مکہ کی سہولت ملی ہے جو پہلے صرف انڈونیشیا اور ملائیشیا کو حاصل تھی۔
.
ان کا کہنا تھا رمضان میں17لاکھ پاکستانیوں نےعمرہ کی سعادت حاصل کی، عازمین حج کو ہر سہولت فراہم کرنا ہمارا عزم ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئٹہ سےمدینہ براہ راست فلائٹ شروع کی۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئٹہ سےمدینہ براہ راست فلائٹ شروع کی
نورالحق قادری نے کہا کہ روڈٹومکہ بھی وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کانتیجہ ہے ، حجاج کاہرمعاملےمیں ساتھ دیناہماری اولین ترجیح ہے، اس سال کاحج پیکج سہولتوں اور راحتوں والا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا اس سال حج بہترین تجربہ ہے کوئی بڑاواقعہ نہیں ہوا، ساری رونقیں اوربہاریں پاکستان کی وجہ سے ہیں، حجاج سے درخواست ہے پاکستان کی ترقی کیلئے دعا کریں۔
حکومت نے حج ٹرانسپورٹ کی مد میں اکتیس ملین ڈالر کی بچت کی ہے
نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت نے حج ٹرانسپورٹ کی مد میں اکتیس ملین ڈالر کی بچت کی ہے، حجاج کی قیام گاہوں کی مد میں 25 سے 65 ہزار روپے کی بچت کی گئی جو واپس بھی کی گئی ہے۔
وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ ہر سال اوسطا 115 سے 125 اموات ہوتی ہیں، اس بار 16 اموات کی خبر ہے۔