بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

نور ظفر خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بہن اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نور ظفر خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ Zra me taa waray de۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

نور ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ نور ظفر اداکارہ سارہ علی خان کی چھوٹی بہن ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اداکارہ بھانجی عالیانہ فلک کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح پسند کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں