جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

نور ظفر خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نور ظفر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی نور ظفر خان نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ نور ظفر خان معروف اداکارہ سارہ خان کی چھوٹی بہن ہیں اور وہ اپنی بھانجی عالیانہ فلک کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ نور ظفر خان کی شادی سے متعلق فلک شبیر اکثر پوسٹ کرتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں