تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کیا نور ظفر خان کی شادی ہوگئی؟ ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بہن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی نئی اسٹوریز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے جس میں سارہ خان کی بہن کی شادی ہورہی ہے۔

گزشتہ روز فلک شبیر کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں تصاویر شیئر کی جس میں وہ رسمی لباس پہنے بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں ان کے ساتھ اہلیہ سارہ خان بھی سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔

سارہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، فلک اور سارہ کی اسٹوریز میں ایک چیز عام ہے دونوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میری بہن کی شادی۔‘

دراصل وائرل ویڈیوز میں سارہ خان کی بہن ہی کی شادی ہورہی ہے کہ لیکن وہ نور ظفر خان نہیں بلکہ ان کی تیسری بہن عائشہ ہے جو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سارہ خان، فلک شبیر نور ظفر خان اور عائشہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -