منگل, جون 9, 2026
اشتہار

سارہ کہتی ہیں میں عالیانہ کو بگاڑ رہی ہوں، نور ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نور ظفر خان کا کہنا ہے کہ سارہ خان ان سے کہتی ہیں کہ میں عالیانہ کو بگاڑ رہی ہوں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور ظفر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کو بڑے عرصے سے نہیں دیکھا؟ جواب میں نور ظفر نے کہا کہ اب آپ مجھے زیادہ دیکھنے والے ہیں کیونکہ میرے تین سے چار پروجیکٹس چل رہے ہیں۔

نور ظفر نے کہا کہ مجھے آئسکریم میں ونیلا فلیور پسند ہے لیکن تھوڑا بورنگ سا ہے مجھے پلین ونیلا پسند ہے۔

اداکارہ نے آْئسکریم سے متعلق قصہ سناتے ہوئے کہا کہ قلفی والے جب بھی میرے گھر کے باہر سے گزرتے تھے میں لازمی کھاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عالیانہ کے بہت لاڈ اٹھاتی ہوں سارہ کہتی ہیں کہ تم اس کو بگاڑ رہی ہو لیکن میں کہتی ہوں کہ خالہ بگاڑنے کے لیے ہی ہوتی ہے۔

نور ظفر نے کہا کہ سارہ منع کرتی رہتی ہیں کہ عالیانہ کو یہ نہیں کھلاؤ لیکن میں پھر بھی اسے ونیلا آئسکریم کھلا دیتی ہوں۔

واضح رہے کہ نور ظفر معروف اداکارہ سارہ خان کی بہن ہیں اور وہ اپنی بھانجی عالیانہ کے ساتھ بھی سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں