جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

نورا فتیحی نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (11 فروری 2026): معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ فیفا ورلڈ کپ اور آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تقریبات میں پرفارم کرنے والی پہلی انڈین اسٹار بن گئیں۔

عالمی کھیلوں کے بڑے ایونٹ میں ان کی پہلی جھلک قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں نظر آئی جہاں انہوں نے اختتامی تقریب میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نورا فتیحی فٹبال ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے Light The Sky کا حصہ رہیں اور انہوں نے دنیا بھر کے شائقین کے سامنے گلوکاری اور کوریوگرافی پر مبنی لائیو پرفارمنس دی۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

اس بین الاقوامی کامیابی کے بعد انہوں نے ایک اور بڑے ایونٹ میں شرکت کی۔ اداکارہ و ڈانسر نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔

علاوہ ازیں، وہ UNTOLD Dubai جیسے بڑے پیمانے کے میوزک فیسٹیولز میں بھی پرفارم کر چکی ہیں جہاں انہوں نے بین الاقوامی ہجوم کے سامنے اپنے فن کا جادو جگایا۔

کھیلوں کے مقابلوں اور عالمی تفریحی پلیٹ فارمز پر پھیلی ہوئی یہ پرفارمنسز، فلموں اور میوزک ویڈیوز سے ہٹ کر ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں