ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بھارتی پرچم کیوں لہرایا؟ نورا فتیحی نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کینڈین نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے 2022 میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران انڈیا کا پرچم تھامنے پر خاموشی توڑ دی۔

بالی وڈ ہنگامی کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی باوقار تقریب میں پرفارم کیلیے پہلی مرتبہ نورا فتیحی کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ان کی پرفارمنس کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ ناظرین تک ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔

نورا فتیحی نے حال ہی میں اپنی ایک دستاویزی فلم جاری کی جس میں انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے پر پیدا ہونے والے تنازع پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پہلی مرتبہ اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ نورا فتیحی کے مطابق میڈیا نے عالمی سامعین کے سامنے ملک کی نمائندگی کرنے کے پیچھے بڑی کامیابی اور سوچ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک غیر ضروری واقعے کو اجاگر کرنے کا انتخاب کیا۔

دستاویزی فلم میں ایک منظر دکھایا گیا جس میں نورا فتحی اُن بھارتی مداحوں کے پیغامات سن کر جذباتی ہوتی ہیں جنہوں نے قطر میں ان کی پرفارمنس کو براہ راست دیکھا۔

نورا فتیحی کہتی ہیں کہ میں اب ویسٹ ویو سینٹینیل سیکنڈری اسکول سے تعلق رکھنے والی نورا فتحی نہیں اور نہ ہی وہ نورا ہوں جو ہر موسم گرما میں اپنی فیملی کے ساتھ مراکش جاتی ہے۔

’میں نورا فتحی ہوں اور ایسی شخصیت ہوں جس نے بھارت میں جنم لیا۔ مجھے اسی ملک کے لوگوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پرفارم کرنے کا موقع ملا۔’

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں