(7 مئی 2026): بالی وڈ سُپر اسٹار سنجے دت کے بعد اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے بھی متنازع گانے ’سرکے چنر‘ پر معافی مانگ لی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نورا فتیحی کو آج متنازع گانے سرکے چنر سے متعلق تنازع کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلیے قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کے سامنے پیش ہونے کیلیے کہا گیا تھا جہاں وہ ذاتی حیثیت میں پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا
کنڑ فلم کے اس متنازع گانے کا ہندی ورژن 14 مارچ کو آن لائن ریلیز کیا گیا جس کے بعد اس کے فحش اور نازیبا بول کی وجہ سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں این سی ڈبلیو نے خواتین کی نازیبا عکاسی کا حوالہ دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
#WATCH | Delhi | Actor-dancer Nora Fatehi today appeared before the National Commission for Women (NCW), in connection with the matter pertaining to the song Sarke Chunar
She says, "I apologise as I have to be responsible as an artist. There was no intention to offend anybody.… pic.twitter.com/OAcvyUaE4C
— ANI (@ANI) May 7, 2026
آج پیشی کے بعد نورا فتیحی نے بتایا کہ انہوں نے تحریری معذرت نامہ جمع کروا دیا ہے۔
’یہ محض ایک ایسی صورتحال تھی جس میں مجھے ڈال دیا گیا تھا، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا لیکن ظاہر ہے ایک فنکار کے طور پر مجھے ذمہ دار ہونا چاہیے۔ میں نے یقیناً معافی مانگی ہے اور ہم نے تمام کارروائی تحریری طور پر مکمل کر لی ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے کچھ یتیم بچیوں کی تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نورا فتیحی سے قبل اداکار سنجے دت کو بھی اسی متنازع گانے کے سلسلے میں این سی ڈبلیو نے طلب کیا تھا۔
سنجے دت نے اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ کمیشن کے سامنے معافی مانگی اور عہد کیا کہ وہ ناگپور، مہاراشٹر کی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والی 50 بچیوں کے آئندہ تعلیمی سال کے اخراجات ادا کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


