تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نورا فتیحی کو گھر اور بی ایم ڈبلیو گاڑی خرید کر دی، سکیش چندر کا دعویٰ

ممبئی: منی لانڈرنگ کے مبینہ ملزم سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ نورا فتیحی نے ان سے رقم لے کر ایک گھر خریدا تھا۔

سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی کے اداکارہ جیکولین کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے پر اپنا بیان دیا ہے۔

چندر شیکھر نے مزید بتایا کہ نورا فتیحی کے اصرار پر اُس نے بی ایم ڈبلیو کی مہنگی کار اداکارہ کو تحفے میں دی تھی۔

متعلقہ: ملزم شیکھر نے کیا آفر دی؟ نورا فتیحی نے عدالت کو سب بتا دیا

میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے سکیش نے کہا کہ آج نورا کہہ رہی ہے کہ میں نے اس کو گھر لے کر دینے کا وعدہ کیا تھا حالانکہ کاسابلانکا موروکو میں گھر خریدنے کیلئے میں نے اسے بڑی رقم دی تھی۔

چندر شیکھر نے بتایا کہ نورا فتیحی قانون سے بھاگنے کیلئے جھوٹی کہانیاں بنا رہی ہے۔

متعلقہ: نورا فتیحی اور ملزم سکیش چندر شیکھر کی چیٹ لیک

چندر شیکھر نے کہا کہ  اس کے تمام دعوؤں کے ثبوت چیٹس اور اسکرین شاٹس کی شکل میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -