بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع انٹرویو سامنے آگیا ہے۔
سابق وزیرعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی نے انٹرویو میں الزام لگایا کہ معرکہ حق افواج پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا۔
انہوں نے کہا کہ مودی چاہتا تو دو منٹ میں فکس کردیتا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ نہیں کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا تھا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نورین نیازی کا بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اس فیملی کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی، نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اور بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، معرکہ حق میں افواج پاکستان اور شاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے، ہر پاکستانی کو عظیم اور بہادر افواج پر فخر ہے۔


