اسلام آباد (19 جولائی 2026): وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کے معرکہ حق کے حوالے سے متنازع بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
رانا تنویر حسین نے متنازع بیان کے ردعمل میں کہا کہ نورین نیازی کے معرکہ حق سے متعلق بیان نے اصل ذہنیت کھول کر رکھ دی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران خان کا خاندان براہ راست ملک دشمنی پر اتر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان کے بعد عمران خان کے خاندان کا اصل چہرہ آشکار ہوگیا ہے، ان کا بھارت کو سپرپاور کہنا بانی پی ٹی آئی کے خاندان کی ملک دشمن بیانیے کی عکاسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نورین نیازی این سی سی آئی اے کے ریڈار پر آگئیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فوج کی فتح کو دنیا میں پذیرائی ملی جبکہ بھارت نے شکست تسلیم کی، نورین نیازی نے اپنے بھائی کا مؤقف پیش کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


