نورپورتھل: تیز رفتار ٹریکٹر نے دو طالبات کو کچل دیا، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کی طالبات اسکول جارہی تھیں اس دوران ٹریکٹر نے ٹکر ماری، جاں بحق طالبہ کی شناخت جویریہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت عاصمہ کے نام سے ہوئی، دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کٹھور کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جاں بحق افراد میں 25 سالہ احسان اللہ، 40 سالہ عامر جان، 36 سالہ فاطمہ، 7 سالہ عادل، 12 سالہ جمیلہ، 8 سالہ نادیہ، 6 سالہ عافیہ اور 4 سالہ صبا شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 سالہ مناہل، 6 سالہ حسینہ، 7 سالہ ارشاد اور 6 سالہ عمران بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
اٹک: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق کوٹری سے تھا اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


