تازہ ترین

شمالی اور جنوبی کوریا نے باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

سیئول: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کا تاریخی دورہ کیا اور صدر مون جے ان سے ملاقات کی بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باہمی جنگ کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر بھی اتفاق کیا۔

کم جونگ ان کی جنوبی کوریا کے کامیاب دورے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کا ملٹری رابطہ بھی جلد متوقع ہے، جبکہ اس دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ نے جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ امن کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا، اور یاداشت پر دستخط بھی کیے۔

کم جونگ ان کی جنوبی کوریا آمد، پرتباک استقبال، تاریخی ملاقات

خیال رہے کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حق اور مخالفت میں مظاہرے بھی کیے گئے جبکہ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات خطے کے لیے موثر ثابت ہوگی اور جنگی صورت حال کے خاتمے کا پہلا قدم ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سرحد پار کر کےجنوبی کوریا پہنچے جہاں جنوبی کوریا کے سربراہ ’مون جے ان‘ نے شمالی کوریا کے رہنما کا بھرپور استقبال کیا جبکہ کم جونگ ان 65 سال بعد جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -