اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

نارتھ کراچی میں خاتون بیگ چھن جانے کے بعد رو پڑی، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 اپریل 2026): نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی تھری میں خاتون سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کا تعاقب کرتے ڈاکو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکو نے موقع ملتے ہی گلی میں موٹر سائیکل کھڑی کی اور گلی سے گزرتی خاتون کو اسلحہ دکھا کر اس سے ہینڈ بیگ چھین لیا۔

ملزم پھرتی سے واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، واردات کے بعد خاتون نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔ عینی شاہد نے متاثرہ خاتون کو روتا دیکھ کر دلاسہ دیا اور کہا کیمرہ لگا ہے ملزم پکڑا جائے گا۔

ڈکیتی کی واردات انجام دینے والے ڈاکو نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمنٹ کا استعمال کیا۔

دریں اثنا، کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سب ڈویژن نے اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بین الصوبائی اسمگلروں سمیت 12 سے زائد ملزمان گرفتار کر لیے، ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 سہولت کار خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق یہ کارروائیاں سہراب گوٹھ، سائٹ سپر ہائی وے اور سچل بس ٹرمینل پر کی گئی، ملزمان سے 3 سو کلو سے زائد نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، 2 گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا، ملزمان سے نان کسٹم پیڈ سیگریٹ کی کھیپ، تیار گٹکا ماوا بھی برآمد ہوا۔ مختلف کارروائیوں میں ایرانی ڈیزل بھی پولیس نے پکڑا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے برآمد کیا گیا اسمگلڈ مال کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

عدنان راجپوت
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں