تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکا کی ’تباہی‘ کیلیے شمالی کوریا کے لاکھوں شہری میدان میں آگئے

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے لاکھوں شہری اپنے سب سے بڑے حریف ملک امریکا کو ’صفحہ ہستی سے مٹانے‘ کے لیے میدان میں آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے تقریباً 8 لاکھ شہریوں نے رضاکارانہ طور پر فوج میں شمولیت یا پھر دوبارہ خدمات انجام دینے کا اعلان کر دیا۔

یہ دعویٰ شمالی کوریا کے ایک مقامی اخبار کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ 8 لاکھ شہریوں نے ایک حکومتی تقریب میں شرکت کے دوران اس بات کا عہد کیا کہ وہ فوج میں خدمات انجام دیں گے۔ شہریوں میں طلبہ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

شمالی کوریا حکومت کی جانب سے ایسی تقریب کا انعقاد طویل فاصلے تک مار کرنے والے خطرناک نیوکلیئر میزائل کے تجربے کے بعد کیا گیا۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا کہ وطن کے دفاع اور دشمن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے شہری اٹھ کھڑے ہوگئے، انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے ساتھی ہماری آزادی، جینے اور ترقی کرنے کے حق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ خطے میں شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنوبی کوریا اور امریکی افواج نے پیر کے روز 11 روزہ مشترکہ مشقیں کیں جو 2017ء کے بعد پہلی بار دیکھی گئیں۔

Comments

- Advertisement -