سیول : جنوبی کوریا کی فوج کا کہناہےکہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کا کہناہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیاگیاہے۔جنوبی کوریا کا کہناہےکہ میزائل تجربہ مقامی وقت کےمطابق آج صبح نو بجکر چالیس منٹ پر کیاگیا۔
خیال رہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں جن سے خطے میں تناؤ کی کیفیت طاری رہتی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شمالی کوریا کے میزائل تجربےپر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریا کےسربراہ کےپاس کیا میزائل تجربات کے علاوہ کوئی کام نہیں۔
North Korea has just launched another missile. Does this guy have anything better to do with his life? Hard to believe that South Korea…..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 4, 2017
….and Japan will put up with this much longer. Perhaps China will put a heavy move on North Korea and end this nonsense once and for all!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 4, 2017
یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں امریکی حکام کا کہناتھا کہ شمالی کوریا نے اپنے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے،جس کا تعلق بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ہو سکتا ہے۔
شمالی کوریا اپنا قبلہ جلد ازجلد درست کرلے‘ ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہےکہ تین روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ شمالی کوریا کے معاملے پر ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں