ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے دوران شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول(14 مارچ 2026): شمالی کوریا نے ایک بار پھر طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب میزائل فائر کر دیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

جنوبی کوریائی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے یہ میزائل اپنے مشرقی ساحل سے داغا، جبکہ جاپانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ فائر کیا گیا طیارہ بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل سمندر میں گر گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے یہ میزائل تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کی جاری مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران کیا ہے۔ پیانگ یانگ کی جانب سے اس اقدام کو سیئول اور واشنگٹن کی فوجی مشقوں کے جواب میں ایک بھرپور ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

میزائل فائر کیے جانے کے بعد جاپانی حکام نے اپنی سمندری حدود میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کے دفاعی حکام کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں