ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

امریکی صدر خود خودکش مشن پر ہیں، شمالی کورین وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر خود خودکش مشن پر ہیں، شمالی کوریا کو دھمکی دینے سے پہلے امریکاکودو بارسوچنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اور نہیں امریکی صدرخودخودکش مشن پر ہیں،شمالی کوریا کو دھمکی دینے سے پہلے امریکا کو دو بارسوچنا چاہئے۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار رکھنے والی ذمہ دار ریاست ہے،اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، امریکا اصل خطرہ ہے، امریکا کی وجہ سے ہی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہونا پڑا۔

ری یونگ ہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا نیوکلیئر فورس مکمل کرنے کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، ٹرمپ کو اپنی تقریر کی قیمت چکانا ہوگی۔

وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو نے صدر ٹرمپ کی جنرل اسمبلی میں کئی گئی تقریر سے متعلق کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان پر طاقت کا بھوت سوار ہے۔


مزید پڑھیں : مجبور کیا گیا تو شمالی کوریا کی تباہی کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہوگا، ٹرمپ


یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ راکٹ مین خودکشی کی طرف جارہا ہے، شمالی کوریا نے اپنے لاکھوں عوام کو بھوکا مارنے کا جرم کیا، شمالی کوریا کا جوہری قوت کا حصول دنیا کو تباہی میں ڈال رہا ہے، مجبور کیا گیا تو شمالی کوریا کی تباہی کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ اور ٹھکانے ختم کرنا ہوں گے، دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک کے احتساب کا وقت آگیا ہے، اسلامی ممالک سے خطاب میرے لیے اعزاز تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں