ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ویڈیو:‌ کم جونگ ان کا جدید تباہ کن جہاز سے خوفناک میزائل داغنے کا مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ(5 مارچ 2026): شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے 5,000 ٹن وزنی جدید ترین تباہ کن بحری جہاز کا دورہ کیا اور جہاز سے کیے گئے میزائل تجربے کا خود معائنہ کیا۔

 شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کے مطابق بحری جہاز سے کیے گئے میزائل تجربے کے موقع پر کم جونگ ان نے اعلان کیا کہ ان کی بحریہ اب "طاقتور جارحانہ صلاحیت” کی حامل ہو چکی ہے۔

کم جونگ ان نے بحر الکاہل میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مبینہ اشتعال انگیزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کی بحری طاقت کو مزید جدید بنانے کا عزم دہرایا۔

نمپو شپ یارڈ کے دورے کے دوران انہوں نے نئی قومی حکمت عملی کی روشنی میں ہدایات جاری کیں کہ نئے پانچ سالہ منصوبے کے تحت ہر سال اس کلاس کے یا اس سے بھی بڑے دو جنگی بحری جہاز تیار کیے جائیں۔

شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے اسی بحری جہاز سے داغے گئے ایک ‘اسٹریٹجک کروز میزائل’ کے تجربے کی نگرانی بھی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحریہ کی جدید کاری کا مقصد ملکی خود مختاری کا دفاع اور سمندری حدود میں دشمن کو بھرپور جواب دینا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں