تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

شمالی کوریا کو جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کا وعدہ کرنا ہوگا: جنوبی کوریا

برن: جنوبی کوریا کی وزیرخارجہ کونگ کیونگ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کا وعدہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی اقتصادی فورم کے موقع پر ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جنوبی کوریائی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے بعد بین الاقوامی ماہرین کو جوہری تنصیبات کے دورے کی اجازت دینی چاہیئے، تاکہ وہ معائنہ کرسکیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ شمالی کوریا جوہری معاملے کے حل اور خطے کی سلامتی کے لیے جوہری پروگرام سے مکمل طور پر دست بردار ہوجائے گا، لیکن اس پر عمل بتدریج ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریائی رہنماؤں کی جانب سے ہمیشہ ملکی معیشت کی ترقی کی بات کی جاتی ہے لیکن ایسا جوہری پروگرام کے خاتمے تک ممکن نہیں ہے البتہ اس وقت جزیرہ نما کوریا کے لیڈروں میں مضبوط سیاسی کمٹ منٹ پائی جاتی ہے، جو ایک مثبت پہلو ہے۔

کونگ کیونگ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوسری اہم ملاقات ہونے جاری ہے جو یقیناً ایک اہم پیش رفت ہے جس کے بہتر نتائج نکلیں گے۔

ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات، جنوبی کوریا کا خیرمقدم

خیال رہے کہ کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اگلے ماہ اہم ملاقات متوقع ہے، جس پر جوبی کوریا اور اقوام متحدہ نے خوش آمدید کہا ہے۔

یاد رہے کہ جون 2018 میں سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان ون آن ون تاریخی ملاقات جزیرہ سینٹوسا کے کیپیلا ہوٹل میں ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے مثبت تاثر سامنے آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -