تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکا کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی، شمالی کوریا

منیلا: وزیرِ خارجہ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی اور اقوام متحدہ کی پابندیاں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں۔

یہ بات شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو نے منیلا میں منعقدہ ایک تقریب خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے اپنے خطاب میں امریکا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں امریکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے جارحیت دکھائی تو اسے اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی اورشمالی کوریا کسی صورت اپنے جوہری اچاثوں اور بیلسٹک میزائل کی تیاری سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے مذید کہا کہ اقوام متحدہ کی پابندیاں اسے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں کیوں کہ یہ شمالی کوریا کے دفاع اور سالمیت کے لازمی امر بن گیا ہے۔

وزیرخارجہ ری یانگ ہو نے کہا کہ امریکا کی جانبدرانہ پالیسی اور ایٹمی حملے کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہوجانے تک ہم ایٹمی فورسز کی تشکیل کے راستے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہماری عوام ایک خوفناک جنگ دیکھ چکے ہیں چنانچہ آئندہ ایسے کسی ممکنہ واقعے کے لیے طاقتور جنگی حکمت عملی اپنا ان کی اولین ترجیح بھی اور نصب العین بھی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان تلخی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور کشیدگی اس وقت اور بڑھ گئی جب ٹرمپ نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دی تھی۔

Comments

- Advertisement -