تازہ ترین

شمالی کوریا نےامریکہ سےمذاکرات پررضامندی کا اظہار کردیا

واشنگٹن : کم جونگ ان نے امریکہ سے مذاکرات پررضامندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام پر بھی امریکہ سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے جوہری پروگرام سمیت تمام متنازعہ امور پرامریکہ سے بات چیت کے لیے اپنی رضامندی کا پیغام جنوبی کوریا کے صدرکوبھجوا دیا۔

شمالی کوریا کی مذاکرات کی پیشکش پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا سے گفتگوکا نتیجہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی صورت میں چاہتا ہے۔

دوسری جانب چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا پرسے نئی پابندیاں فوری طور پر ہٹائے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا پر یکطرفہ عائد کی گئی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔


امریکہ شمالی کوریا کےجوہری ہتھیاروں کےنشانے پرہے‘ کم جونگ ان


خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے سال نو پرامریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے نشانے پرہے۔

بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 جنوری 2018 کو شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس ان سے بڑا طاقتور نیو کلیئربٹن ہے اوربٹن وقت پڑنے پر کام بھی کرے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -