تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

صدر ٹرمپ کی دھمکی، شمالی کوریا کا امریکہ پر میزائل داغنے کے منصوبے پرغور

سیول : شمالی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد امریکا کے علاقے گوآم پر میزائل داغنے کے منصوبے پر غورشروع کردیا ہے۔

شمالی کوریا کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے کسی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو موثر اور بھرپور جواب دیاجائیگا، شمالی کوریاکے سربراہ کم جانگ ان کی ہدایت ملنے پر امریکی علاقے گوآم کو نشانہ بنایا جائے گا۔

شمالی کوریا کیجانب سے امریکا کو جوہری میزائل سے نشانہ بنانے کی رپورٹ سامنے آنے پر صدرٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ شمالی کوریا کو ایسے غیض و غضب کا نشانہ بنائیں گے جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

گوام کے گورنر ایڈی کالوو نے شمالی کوریا کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے

دوسری جانب جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی دھمکی کو سنجیدہ چیلنج قرار دیا ہے۔

جاپان کا کہناہےکہ شمالی کوریا کیخلاف دفاعی نظام مضبوط بنانے کے لئے امریکا کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے صدرٹرمپ سے شمالی کوریا سے جنگ کے بجائے مذاکرات کا مطالبہ کیا۔


مزید پڑھیں : امریکا کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی، شمالی کوریا


یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ نے منیلا میں منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکا نے جارحیت دکھائی تو اسے اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی اور شمالی کوریا کسی صورت اپنے جوہری اثاثوں اور بیلسٹک میزائل کی تیاری سے پیچھے نہیں ہٹے گا

خیال رہے کہ گوام، امریکہ کے زیرِ انتظام جزیرہ ہے، جو امریکہ کی سرزمین کے مقابلے میں مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے زیادہ قریب ہے، یہ ایک معروف سیاحتی مقام ہے جہاں بطورِ خاص جنوبی کوریا اور جاپانی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

گوام میں امریکی فوج کی ایک بڑی چھاؤنی بھی واقع ہے جہاں آبدوزوں کا ایک اسکواڈرن، ایک ہوائی اڈہ اور کوسٹ گارڈز کے دفاتر موجود ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -