تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

سیول : شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔

شمالی کوریا کے جنگی جنون میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک ہفتے کے دوران بیلسٹک میزائیل کا دوسرا تجربہ کرلیا، امریکی پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی علاقے وون سان کے قریب کیا گیا۔

میزائل بحیرہ جاپان میں اس جگہ گرا جو جاپان کی خصوصی اقتصادی زون کے طور پر جانی جاتی ہے۔

جاپان کے وزیراعظم نے میزائل تجربے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کام کرتے ہوئے، شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ یہ ایک ہفتے کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے دوسرا میزائل تجربہ ہے ، شمالی کوریا کے پاس مختلف رینج کے ایک ہزار میزائل ہیں جن میں طویل فاصلوں تک مار کرنے والے ایسے میزائل بھی شامل ہیں جو مستقبل میں امریکہ کو نشانہ بنانے کے قابل ہو سکیں گے۔


مزید پڑھیں : شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ


یاد رہے اس سے قبل 22 مئی کو شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا، شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل نے 560 کلو میٹر تک بحیرہ جاپان میں سفر کیا۔

جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ نے میزائل تجربے پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کرکے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شمالی کوریا سے مزید میزائل تجربے نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا نے میزائل تجربات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -