تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جاپان کوغرق امریکا کو راکھ اور تاریکی میں بدل دیں گے،شمالی کوریا کی دھمکی

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان کو غرق اور امریکا کو راکھ و تاریکی میں بدل دیں گے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کے جواب میں امریکہ اور جاپان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کو غرق اور امریکا کو راکھ و تاریکی میں بدل دیں گے۔

پیانگ یانگ کی کوریا ایشیا پیسفک امن کمیٹی نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل سے کہا کہ شمالی کوریا پر نئی پابندیوں شیطان کا آلہ ہیں، جیسے رشوت لینے والے ممالک نے بنایا ہے اور امریکہ کے حکم پر چلتا ہے۔


مزید پڑھیں : امریکا کوایسی تکلیف دیں گے جواس نے پہلے کبھی نہیں سہی ہوگی،شمالی کوریا


شمالی کوریا کی دھمکی کے بعد جاپان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا بیان انتہائی اشتعال انگیز ہے، شمالی کوریا کا بیان ناقابل قبول ہے ، اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کے جواب میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ پابندیوں کی غیر قانونی قرارداد کو مسترد کرتے ہیں، شمالی کوریا کے آئندہ اقدامات سے امریکا کو اتنی تکلیف پہنچے گی، جو اس نے پہلے کبھی نہیں سہی ہوگی۔

د رہے کہ شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ نے متفقہ طور پر شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی، نئی پابندیوں میں شمالی کوریا کی توانائی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس پابندی سے شمالی کوریا کو سالانہ 80 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔


مزید پڑھیں : شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں


خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے تین ستمبر کو جوہری بم کے تجربے کے بعد امریکہ سمیت عالمی برادری سخت تشویش میں مبتلا ہے ، اسی تشویش کے پیش نظر امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کی تجویز پیش کی تھی۔

امریکہ کی تجویز کردہ قرارداد میں شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی مکمل طور پر بند اور ملک کے سربراہ کم جونگ کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی بھی تجویز شامل تھی تاہم ان دو تجاویز کو منظور نہیں کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں شمالی کوریا کے اہم اتحادی چین اور روس نے جوہری تجربوں کی مذمت کرتے ہوئے نئی پابندیوں کی حمایت کی تاہم دونوں ملکوں نے شمالی کوریا کے ساتھ تنازع کا سفارتی حل نکالنے پر بھی زور دیا۔


شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ


واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -