بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

شمالی کوریا نے امریکی پابندیوں کا جواب دینے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ (6 نومبر 2025): شمالی کوریا نے امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئیں پابندیوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی پابندیاں عائد کر رہی ہے جو اسے اشتعال دلاتی ہیں، پابندیوں کا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو شمالی کوریا کے 8 افراد اور 2 اداروں پر پابندیاں عائد کیں جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ سائبر سے متعلق مختلف منی لانڈرنگ اسکیموں میں ملوث تھے۔ مذکورہ امریکی اقدام ملک میں ہتھیاروں کے پروگرامز کیلیے فنڈنگ روکنے کا حصہ ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا ’کے سی این اے‘ کی جانب سے بیان میں ملک کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پرانی ناکام اسکرپٹ کی پیروی کرتے ہوئے نئے نتیجے کی توقع کرنا احمقانہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ جتنی بھی پابندیاں عائد کرے وہ اس سے فائدہ حاصل نہیں کر سکے گا، ٹرمپ انتظامیہ نے ہمارے ساتھ اشتعال انگیزی کا مؤقف ظاہر کیا ہے ہم بھی صبر کریں گے اور اسی طرح کا جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے اس ہفتے کہا تھا کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان اگلے سال کے شروع میں سربراہی اجلاس منعقد ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایشیا کے دورے کے دوران شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی بار بار اپیل کی تھی اور مستقبل کی ملاقات کیلیے دروازہ کھلا چھوڑا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں