تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی

شمالی کوریا: جنوبی کوریا اور شمالی کے درمیان گولہ باری کاتبادلہ ہوا، شمالی کوریا نے فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ سرحدی جھڑپ کے بعد مغربی سرحد پر رہنے والوں کوکہا ہے کہ وہ وہاں سے علاقہ خالی کرکے چلے جائیں، جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے فوجی یونٹ پر ایک شیل پھینکا۔

جس کے جواب میں توپ خانے سے بمباری کی گئی ، کشیدگی میں اضافے کا آغاز جنوبی کوریا کی جانب سے سرحدی پٹی پر لاؤڈ اسپیکر کے زریعےاشتعال انگیز بیانات جاری کرنے کے بعد ہوا۔

شمالی کوریا کی جانب سے جوابی کارروائی نہیں کی گئی تاہم شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگرجنوبی کوریا نے اڑتالیس گھنٹوں میں لاؤڈ اسپیکر کے زریعے بیانات بند نہ کیے تو شمالی کوریا فوجی کارروائی کرے گا۔

Comments

- Advertisement -