تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ امریکا کے لئے تحفہ ہے، شمالی کورین مندوب

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکا کو مزید میزائل تجربوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ امریکا کے لئے تحفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کورین مندوب ہین سونگ نے امریکہ کو مزید میزائل تجربوں کی دھمکی دیدی اور کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ امریکا کے لئے تحفہ ہے، مستقبل میں امریکا کو مزید ایسے تحفے دیں گے۔

شمالی کورین مندوب نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کا حالیہ میزائل تجربہ ملکی دفاع میں ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نک ہیلی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا جنگ کی بھیک مانگ رہا ہے، شمالی کوریا پرمزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔


مزید پڑھیں : امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی


ہنگامی اجلاس میں نکی ہیلی نے کہا کہ دیر ہونے سے پہلے سفارتی ذرائع استعمال کرکے شمالی کوریا کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جائیں، امریکہ اس سلسلے میں ایک مسودہ پیش کرے گا، جس پر اگلے ہفتے ووٹنگ ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دھمکیاں دینے سے باز نہ آیا تو اس کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے۔

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ فوجی طاقت سےاس کا جواب دے گا۔


مزید پڑھیں : شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ


واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کے بعدجزیرہ نما کوریا کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی برادری نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی مذمت کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -