The news is by your side.

Advertisement

کم جونگ کی گھڑ سواری کرتے تصاویر وائرل

پیانگ یانگ : شمالی کوریا ئی صدر کم جونگ اُن کی شمالی کوریا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ پیکٹو پر گھڑ سواری کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے صدر جو اپنے سخت مؤقف ، جنگی حکمت عملی اور مخصوص انداز زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر شمالی کوریائی صدرمقامی انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنے ہیں لیکن اپنے بیان یا جنگی حکمت عملی کے باعث نہیں بلکہ شمالی کوریا کے مقدس ترین سمجھے جانے والے پہاڑ پر گھڑ سواری کرنے کی وجہ سے خبروں کی سرخی بنے ہیں۔

کم جونگ ان کی پہاڑ پر گھڑ سواری کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس انہیں اپنے والد کی جائے پیدائش اور شمالی کوریا کا مقدس ترین مقام سمجھے جانے والے برف کی سفید چادر اوڑھے پہاڑ پر گھوڑے پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ پہاڑ شمالی کوریا کی شناخت میں اہم حیثیت رکھتا ہے جس کی اونچائی 2750 میٹر ہے۔

میڈیا رپورٹس مطابق کم جونگ اب تک تین مرتبہ اس بلند و بالا چوٹی کو سر کرچکے ہیں سنہ 2018 میں انہوں نے یہ چوٹی جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ سرکی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاست سربراہوں کی جانب سے اس طرح کے کام سرانجام دینا کسی بڑے اعلان کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روسی ولادی میر پیوتن کی گھوڑے پر سوار تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی لیکن کم جونگ ان اور پیوتن کی تصاویر میں فرق یہ ہے کہ شمالی کوریائی صدر نے فوٹو شوٹ کےلیے اپنے قمیض نہیں اتاری جبکہ پیوتن نے بغیر قمیض کے تصاویر بنوائی تھیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں