تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شمالی کوریا کا میزائل گرنے پر جنوبی کوریا کا جوابی وار

شمالی کوریا نے تجرباتی مشق کے دوران بدھ کے روز 10 سے زیادہ میزائل فائر کیے، جس میں سے ایک میزائل جنوبی کوریا میں گرگیا۔

مختصر فاصلے تک مار کرنے والا یہ بیلسٹک میزائل جنوبی کوریا کے شہر سوکچو سے تقریباً 60 کلو میٹر کے فاصلے پر گرا جس سے الیونگڈو جزیرے پر فضائی حملے کا الارم متحرک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے تجرباتی طور پر فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے پر جاگرا۔

جواب میں جنوبی کوریا نے مشتعل ہوکر سخت ہوائی حملے کی وارننگ جاری کی اور احتجاجاً خود بھی میزائل فائر کردیا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سوکیول کے دفتر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے حدود کی تقسیم کے بعد پہلی مرتبہ اشتعال انگیزی کی گئی ہے جس کو علاقائی حملہ قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے جوابی کارروائی میں ناردرن لمٹ لائن کے اس پار شمال میں ’ہوا سے زمین‘ پر مار کرنے والے تین میزائل سمندر میں فائر کیے ہیں۔

شمالی کوریا کی طرف سے ایسے میزائل اس وقت فائر کیے گئے جب جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے دفتر سے جاری بیان میں ’فوری اور مضبوط‘ ردعمل کا عزم کیا گیا تاکہ جنوبی کوریا اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساحلی علاقے سے ونسن کے علاقے میں سمندر میں فائر کیا گیا شمالی کوریائی میزائل تین شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک تھا۔

خیال رہے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مخاصمت پائی جاتی ہے اور شمالی کوریا طویل عرصہ سے میزائل تجربات کر رہا ہے تاہم حالیہ تجربہ اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔

جس کا ٹارگٹ جنوبی کوریا کے اتنے قریب تھا، اسی طرح شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے جس پر مغربی ممالک تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -